ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امیش ریڈی کو پھانسی نہ دینے کی عرضی مسترد

امیش ریڈی کو پھانسی نہ دینے کی عرضی مسترد

Mon, 17 Oct 2016 11:53:11    S.O. News Service

بنگلور۔16؍اکتوبر(ایس اونیوز)جنسی جنونی کئی عورتوں کے قتل معاملہ میں بلگام ہنڈ لگا جیل میں قید مجرم امیش ریڈی کو ہائی کورٹ نے پھانسی کی سزا سنائی تھی ۔ ہائی کورٹ کے اس فیصلہ کے خلاف امیش ریڈی کے وکیل نے سپریم کورٹ میں اس سزا کو معاف کروانے جو عرضی داخل کی تھی اسے سپریم کورٹ نے مسترد کردیا اور جیل حکام نے آج امیش ریڈی کو سپریم کورٹ کے فیصلہ کی نقل جیل میں اسے پیش کی ہے ۔امیش ریڈی کو پھانسی کی سزا کا حکم بنگلور کی 61ویں اڈیشنل سٹی سیول کورٹ کے حج نے دی تھی۔اب امیش ریڈی اپنی موت کاانتظار کررہا ہے ۔ کل امیش ریڈی نے فون پر اپنی ماں سے بات کی اور اپنی ماں سے کہا کہ روزانہ کئی لوگ سڑک حادثوں کا شکار ہوکر مرجاتے ہیں۔ وہ بھی یہ تصور کرے کہ اس کابیٹا بھی ایک حادثہ میں فوت ہوا ہے ۔امیش ریڈی جیل میں جو چیزیں کتابیں اور فوٹو البم وغیرہ استعمال کرتا تھا وہ ساری چیزیں اس نے جیل حکام کو واپس لوٹا دی ہیں اور جیلر سے خواہش ظاہر کی ہے کہ اسے اپنے سر ہنومنتا ریڈی سے فون پر بات کروائی جائے ۔ سٹی سیول کورٹ سے اب پھانسی کاحکم نامہ حاصل کرنے ہنڈ لگا جیل کے افسر ٹی امیش بنگلور پہنچے ہیں ۔ کل دوبارہ عدالت میں امیش ریڈی کا وکیل اس فیصلہ پر دوبارہ نظر ثانی کی عدالت سے درخواست کرنے والے ہیں۔


Share: